تازہ تر ین

کپتان وزیر اعظم نامزد، انکے کتوں کو وکی پیڈیانے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے وزیرا عظم نامزد کر دیا،جبکہ شاہ محمود قریشی کو سپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے لیکن ایسے میں عمران خان کے کتے بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، وکی پیڈیا نے کپتان کے کتوں کیلئے تعارفی پیج متعارف کروادیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کا پیج یہ کہہ کر ڈیلیٹ کردیا گیا تھاکہ شہرت وراثت میں نہیں ملتی اور قراردیاتھا کہ ان کے بارے میں خبریں تو آتی ہیں لیکن ان پر مکمل کوریج کی گئی اور نہ ہی وہ منتخب سیاستدان ہیں تاہم اب عمران خان کے کتے قابل اعتماد ذرائع پر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ثاقب کاکہناتھاکہ ’عمران خان کے کتوں نے کئی مرتبہ لوگوں کی توجہ حاصل کی اور اب میں نے سوچا کہ ہمارے پاس ان کا ایک پیج ہونا چاہیے ، ہمارے پاس پہلے ہی امریکی صدور کے کتوں سے متعلق کئی صفحات ہیں‘۔ان کاکہناتھاکہ ابتدائی طورپر ہمارے پاس کتوں کی زیادہ معلومات نہیں ہیں، جیسا کہ وہ کس نسل سے ہیں، تاریخ پیدائش وغیرہ لیکن ہمیں یقین ہے کہ عمران خان کے وزارت سنبھالنے کے بعد یہ کتے مزید توجہ سمیٹیں گے اور مزید معلومات بھی سامنے آئیں گی۔کتوں پر بننے والے وکی پیڈیا پیج کے مطابق 2011ئ میں عمران خان اعتراف کرچکے ہیں کہ ماضی میں کتوں سے شکار ان کا پسندیدہ مشغلہ رہااور برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کی وجہ بھی کتے بنے تاہم ریحام نے اس کی تردید کی۔ رواں سال اپریل میں عمران خان نے بتایاکہ وہ کل 6کتے رکھتے ہیں جن کے نام اور تعارف کچھ یوں ہے۔ضرور پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے شکست دینے والے پی ٹی آئی امیدوار صداقت علی عباسی دراصل کتنے پڑھے لکھے ہیں ؟ سن کر عمران خان کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ریحام خان نے حال ہی میں لکھاکہ پرویزمشرف نے عمران خان کو کئی کتے تحفے میں دیئے۔ شیرو بھی بیرون ملک جانے سے قبل پرویزمشرف نے 2011ئ میں عمران خان کے حوالے کیا، اس کی پیدائش پرویزمشرف کے فام ہا?س پر ہوئی تھی۔ اپریل 2018ئ میں یہ اطلاعات تھیں کہ بشریٰ بی بی کی ہدایات پر شیرو کو بنی گالہ ہاو¿س سے نکال دیاگیاتاہم عمران خان نے تردید کرتے ہوئے بتایاتھاکہ شیروتین سے چارسال قبل مرچکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv