تازہ تر ین

بے نظیر آباد ہسپتال میں پانی مریضوں کیلئے وبا بن گیا ،پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر کی رپورٹ

کراچی(ویب ڈیسک) فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت میں پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈواٹرکی رپورٹ میں کمیشن نے شہیدبےنظیرآبادہسپتال میں مریضوں کودیاجانےوالاپانی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ مریض پانی سے خطرناک بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں۔ فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈواٹرکی رپورٹ کمیشن کے سامنے پیش کی گئی جبکہ سیکریٹری ہیلتھ،ورکس اینڈسروسز،شہیدبےنظیرآبادہسپتال کے ایم ایس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ کمیشن کوپیش کی گئی رپورٹ میں موقف اپنا یا گیا کہ شہیدبےنظیرآبادہسپتال میں مریضوں کودیاجانےوالاپانی خطرناک ہے جس سے مریض پانی سے خطرناک بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ نے کئی ماہ سے کوٹریج بھی تبدیل نہیں کرائے۔اس موقع پرکمیشن سربراہ کاایم ایس سے مکالمہ ہوا جس میں کمیشن نے شہید بے نظیرآبادہسپتال کے ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کومریضوں کا ذرا بھی احساس نہیں، مریض ٹھیک ہونے ہسپتال آتے ہیں آپ دیگرامراض میں مبتلاکررہے ہیں،30 کروڑروپے پانی صاف کرنے کے نام پرخرچ کیے اور بہت ڈھیل دے دی،اب 30 کروڑواپس کریں یا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیج دیا جائے، آپ لوگوں کیخلاف کیس نیب،ایف آئی اے یااینٹی کرپشن کوبھیجناچاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv