تازہ تر ین

عمران خان قوم کے سامنے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے خواہشمند

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے بعد پارٹی سربراہ عمران خان اگلے متوقع وزیراعظم ہیں اور انہوں نے اب وزارت عظمی کا حلف قوم کے سامنے اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں بتایا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں اور عوام کے درمیان وزیراعظم کا حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ جب وہ وزیراعظم کا حلف اٹھا رہے ہوں تو انہیں ہزاروں افراد دیکھ سکیں۔نعیم الحق نے بتایا کہ حلف اٹھانے کی تقریب ڈی چوک پر ہوسکتی ہے جب کہ پریڈ گراو¿نڈ کا آپشن بھی زیر غورہے تاہم وہ اس حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 116 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور ووٹوں کے تناسب کے اعتبار سے بھی پی ٹی آئی کو تمام جماعتوں پر سبقت حاصل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv