تازہ تر ین

الیکشن شفاف ،ٹرن آﺅٹ میں بھی اضافہ ،فافن نے تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے 2018کے انتخابات کو2013 سے بہترقراردے دیا اورکہا کہ الیکشن کے دن ووٹر ٹرن آو¿ٹ 53.3 فیصد رہا۔فافن کی انتخابات سے متعلق رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے، نتائج میں تاخیر،گنتی میں شکایات کے باوجودتنازعات سے پاک الیکشن ہواہے۔غیر سرکاری تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں 4 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا اور الیکشن کے دن ووٹر ٹرن آو¿ٹ 53.3 فیصد رہا،مردوں کاووٹر ٹرن آو¿ٹ 58.3 فیصد، خواتین کا 47 فیصد رہا۔فافن کے مطابق بلوچستان میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ 39.6 فیصد ،سندھ میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ 47.7 فیصد، خیبر پختوانخوا میں 43.6 فیصد،پنجاب میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ 59 فیصد اور اسلام آباد میں 58.2 فیصد رہا۔فافن رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 35 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ ہیں، جبکہ این اے 10 شانگلہ،این اے48 شمالی وزیرستان میں خواتین ووٹرکاٹرن آو¿ٹ 10 فیصد سے کم رہااور 344 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو شناختی کارڈ کے باوجود واپس بھیج دیا گیا،ان میں 24 حلقے پنجاب، 6 خیبرپختوانخوا، 4 سندھ، ایک حلقہ بلوچستان کا ہے،لیکن سیکیورٹی پر الیکشن لڑنے والے زیادہ تر امیداروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔غیر سرکاری تنظیم نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے، پولنگ اسٹیشنز پر قواعد کی خلاف ورزیاں معمولی نوعیت کی تھیں،ملک بھر میں خواتین کا ٹرن آو¿ٹ کم رہا، سیاسی جماعتوں کے تحفظات رد کرنے سے سیاسی انتشار پھیلے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv