تازہ تر ین

مرد خواتین پولنگ ایجنٹس کے ریٹس آگئے ،نجی کمپنیاں بھی میدان میں اِن

کراچی (ویب ڈیسک)پولنگ ایجنٹس نایاب ہونے پر نجی کمپنیاں کرائے پر پولنگ ایجنٹس لےکرسامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے اور تمام جماعتوں نے انتخابی مہم بھی تیز کر دی ہے جبکہ تمام بڑی سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کی تلاش میں مصروف تھیں لیکن نجی کمپنیوں نے سیاسی جماعتوں کی یہ مشکل بھی آسان بنا دی ہے اور پولنگ ایجنٹس کرائے پردستیاب کرنے کی آفر دے دی ہے۔ الیکشن ڈے پر2 ہزارروپے میں مرد اور 5 ہزارمیں خاتون پولنگ ایجنٹ کی خدمات دستیاب ہوں گی اور پولنگ ایجنٹس کوکھانااورٹرانسپورٹ کی فراہمی بھی پارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔اس پر مختلف سیاسی جماعتوں نے نجی کمپنیوں سے پولنگ ایجنٹس کیلئے معاہدے کر لئے ہیں۔معاہدے کرنے والی جماعتوں میں ایم کیوایم،پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی،ن لیگ ودیگرجماعتیں شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv