تازہ تر ین

الیکشن چند ہفتے دور ۔۔ ووٹ کی تصدیق کیسے کی جاسکتی ہے ؟دیکھئے خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم شروع ہوگئی ہے جبکہ الیکشن ڈے بھی چند ہفتے کی دوری پر ہے اور ایسے میں نادرا اور الیکشن کمیشن نے مل کر ووٹرز کی آسانی کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے جس سے آپ اپنے ووٹ کے اندراج اور پولنگ سٹیشن سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر ایک میسج میں لکھ کر اسے 8300پربھیج دیں، جواب میں آپ کے نام، انتخابی حلقے ،یونین کونسل اور پولنگ سٹیشن وغیرہ کی معلومات موصل ہوں گی۔آپ ذاتی طورپر بھی متعلقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کرکے وہاں سے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ہروہ شخص متعلقہ حلقے میں ووٹ دینے کا حق دار ہوگا اگر وہ 18سال سے عمر کم نہیں نادرا کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ کا حامل ہے دماغی طورپر کسی عدالت سے مفلوج قرارنہیں دیا گیا اور اس کاووٹ رجسٹرڈ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv