اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اڑھائی ماہ بعد مغویہ اغواءکارروں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی اغواءکار مرکزی ملزم مغویہ سے مبینہ زیادتی کرتا رہا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں باہری پور کی رہائشی (س) دختر علی شیر نے سٹی دیپالپور میں آ کر بتایا کہ اس کو اڑھائی ماہ قبل ملزمان محمد حسین عرف حسینی ،احمد عرف جگنو اور ارشد عرف راشی نے اغواءکرتے ہوئے ایک نا معلوم مقام پر رکھا ہوا تھا جہاں ملزم حسین عرف حسینی اس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا مغویہ (س) اڑھائی ماہ بعد ان اغواءکاروں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔