لاہور (ویب ڈیسک )یسے تو انار کو صحت کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے، یہ پھل نہ صرف پروسٹیٹ بلکہ بریسٹ کینسر سمیت کئی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔تاہم آسٹریلیا میں حیران کن طور پر ایک خاتون فریز (برف میں جمے ہوئے) کیے گئے انار کے دانے کھانے سے ہیپاٹائیٹس اے میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہوگئیں۔خیال رہے کہ ہیپاٹائٹس اے کو جگر کا انفیکشن بھی کہا جاتا ہے، اس مرض میں انسان کا جگر ناکارہ ہوجاتا ہے، اس مرض کے وائرس عام طور پر منہ کے ذریعے انسان میں داخل ہوتے ہیں۔یہ انفیکشن قابل علاج ہے، اگر اس مرض کی بروقت تشخیص ہوجائے تو عام طور پر چند ہفتوں میں اس کا علاج ہوجاتا ہے، تاہم اگر یہ بیماری ابتدائی اسٹیج سے بڑھ جائےتو یہ خطرناک ہوسکتی ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا زیادہ تر عمر رسیدہ افراد جگر اور گردوں کے شدید درد سمیت دیگر تکالیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔جنوبی آسٹریلیا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 64 سالہ خاتون ن فریز کیے ہوئے انار کو کھانے کے بعد ہیپاٹائس اے میں مبتلا ہونے کے فوری بعد ہلاک ہوگئیں۔جنوبی آسٹریلیا کے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار نے خاتون کی فریز کیے گئے انار کھانے سے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک آسٹریلیا میں فریز کیے گئے انار کھانے سے ہونے والی یہ پہلی ہلاکت ہے۔