تازہ تر ین

فریال تالپور کے پاس دبئی کا اقامہ ہونے سے متعلق درخواست دائر

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کے پاس دبئی کا اقامہ ہونے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔معظم عباسی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ فریال تالپور کو اسمبلی کی رکنیت کےلیے نااہل قراردیا جائے۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر 5 جون کو دلائل طلب کرلیے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ فریال تالپور نے 2002 میں صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی جبکہ رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما نے اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں۔دوسری جانب ترجمان فریال تالپور کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کا اقامہ انکشاف نہیں وہ پہلے ہی اسے ڈکلئیر کرچکی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فریال تالپور اپنا اقامہ کچھ عرصہ قبل منسوخ بھی کراچکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv