تازہ تر ین

لاہور میں ڈولفن فورس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے شادباغ میں ڈولفن فورس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 14 سالہ راہ گیر لڑکا جاں بحق ہو گیا۔شاد باغ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے مبینہ طور پر رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کی زد میں ا?کر 14 سالہ راہ گیر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کے لواحقین نے میت رنگ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔اہل علاقہ اور مقتول کے ورثائ نے الزام لگایا کہ مقتول پانی بھرنے کے لیے کھڑا تھا جو کہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گولی کا نشانہ بنا ہے لہذا انہیں انصاف دیا جائے۔واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے ا?ئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار ڈولفن اہلکاروں کو کار کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس پی ڈولفن فورس ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان دیگر شہروں میں بھی جرائم میں ملوث ہیں اور کرائے کی گاڑی لے کر واردات کے لیے لاہور آئے تھے۔ایس پی کے مطابق پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv