تازہ تر ین

پاک فوج کا اسد درانی کیخلاف انکوائری کا حکم ،نام ای سی ایل میں ڈالنے بارے اہم فیصلہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف آف پاکستان قمر جاوید باجوہ نے بڑاقدام کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسددرانی کی مبینہ کتاب کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈاسددرانی کو متنازعہ کتاب کے معاملے پر آج جی ایچ کیو طلب کر رکھا تھا۔اس موقع پر آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسددرانی کی کتاب میں بیان بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس ہیں اور اس حوالے سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈاسددرانی کے خلاف کو رٹ اف انکوائر ی کا حکم دے دیا ہے جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اسددرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے مجازاتھارٹی سے بھی رابطہ کرلیاگیا۔واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کا اپنے گزشتہ ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں پر ہوتا ہے اور کتاب میں اسد درانی نے مبینہ طور پر اس کی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اگست 1990 سے مارچ 1992 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv