تازہ تر ین

اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی، خورشید شاہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نگراں وزیراعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں شامل نہیں کیا جائے گا، ہم بھی ججز کے نام دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور شیری رحمان پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔قبل ازیں پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی جاتا دکھائی دے رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv