تازہ تر ین

دبئی میں غیر ملکی کمپنیوں کو حق ملکیت دینے کا فیصلہ

ابو ظہبی(ویب ڈیسک)دبئی کے حکمراں راشد المکتوم نے غیر ملکی کمپنیوں کو صد فیصد ” فارن ا?نر شپ “ دینے کا اعلان کردیا ہے جب کے اس سے قبل سرمایہ کاروں کو صرف 49 فیصد حق ملکیت ملتا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمراں راشد المکتوم کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ویزا پالیسی سے متعلق انقلابی فیصلے کیے گئے ہیں۔ جس کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو سو فیصد ملکیت دے دی جائے گی جب کہ سرمایہ کاروں، سائنس دانوں، ماہرین طب، انجینیئرز، ملازمتیں فراہم کرنے والے ادارے اور تاجروں کے لیے دس سال کا رہائشی ویزہ متعارف کرا رہے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دبئی نے تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد اور تاجروں کو ہمیشہ خوش ا?مدید کہا ہے اور ا?ئندہ بھی اعلیٰ اذہان اور کامیاب تاجر قیادت کو خوش ا?مدید کہا جائے گا۔ اسی طرح دبئی امارات میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ا?نے والے غیرملکی طلبا کو 5 سالہ رہائشی ویزا جب کہ غیرمعمولی صلاحیت کے حامل طلبا کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں ویزا پالیسی سے متعلق نئے فیصلوں کو رواں سال کے اختتام تک قابل عمل بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کے متعلقہ اداروں کے افسران کو پالیسی پر جلد از جلد عمل درا?مد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات بھی کی گئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv