تازہ تر ین

نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں: چیئرمین نیب جاوید اقبال

راولپنڈی(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ نیب کا الیکشن سے پہلے اور بعد کوئی تعلق نہیں اور نیب ’ احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےکہا کہ نیب کی پہلی ترجیح ہاو¿سنگ سوسائٹیوں اور بینک فراڈ سےلوٹی رقم برآمدکرنا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب راولپنڈی مختلف اداروں سے تقریباً11 کروڑ برآمد کرکے متاثرین کو واپس کررہا ہے، نیب بدعنوان عناصر سے 296 ارب روپے برآمد کرکے متاثرین میں تقسیم کرچکاہے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ 7 ماہ میں 226 ملزمان گرفتار کیے گئے، 7 ماہ میں217 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس دائر کیے گئے، اس دوران 25 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے پہلے اور بعد کوئی تعلق نہیں، نیب ’ احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv