تازہ تر ین

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش،11 افراد جاں بحق

لاہو ر (ویب ڈیسک ) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔باجوڑ ایجنسی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں برسات کے باعث مختلف مقامات پر کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں ، ملبے تلے دب کر 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔پارا چنار میں دس روز سے بارش اور کوہ سفید پر ڑالہ باری سے درجہ حرارت کم ہوگیا ہے جب کہ صوبے کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہو رہی ہے ، نوشہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔سوات میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، کئی مقامات پر گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ مری میں ہونے والی بارش سے سیاح لطف اندور ہورہے ہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھکر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ لاہور میں آندھی کے بعد بوندا باندی ہوئی جب کہ گوجرانوالہ، چیچہ وطنی ،حافظ آباد اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔گوجرانوالہ میں آندھی کے باعث 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر جانے کے بعد لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے آج بھی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، اور ڑوب ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حررات 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv