لاہور( ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاو¿سنگ کیس میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر آج دوبارہ طلب کرلیا۔نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خلاف آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم کیس میں من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔آشیانہ ہاو¿سنگ کیس: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن کی نیب میں تیسری پیش فواد حسن فواد کو نیب حکام نے پندرہ روز قبل طلب کیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جب کہ انہیں ایک سوالنامہ بھی پیش کیا گیا تھا