لاہور(ویب ڈیسک) نومسلم بھارتی خاتون سے شادی کرنے والا پاکستانی نوجوان محمد اعظم کس جگہ چلا گیا۔بڑی خبر آگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد اعظم نے نومسلم بھارتی خاتون کرن بالا سے 16 اپریل کو لاہور میں شادی کی تھی، کرن بالا 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھی، یہاں اس نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں نہ صرف اسلام قبول کرکے اپنا نام آمنہ رکھ لیا بلکہ اسلام قبول کرنے کے اگلے ہی روز محمد اعظم سے شادی کرلی تھی۔محمد اعظم لاہور کے علاقہ ہنجروال کا رہائشی ہے اور گزشتہ چند برس سے سعودی عرب میں ایلومنیم کی فیکٹری میں ملازم ہے۔