تازہ تر ین

بے روز گاروں کیلئے خوشخبری

لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملازمتوں پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی وساطت سے مقامی عدالت میں پٹیشن دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جاسکتا، ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے۔ چیف سیکرٹری نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔یاد رہے کہ 11 اپریل کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرا?مد بھی روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv