تازہ تر ین

اب ہمارا مقابلہ ن سے نہیں ش لیگ والوں سے ہوگا، بلاول بھٹو

ملتان (ویب ڈیسک )ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وہ مضبوط الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو اورالیکشن میں سب کو اپنی مہم چلانے کا برابر موقع ملے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسا قانون چاہتی ہے جس میں سب کا برابر احتساب ہو۔بلاول بھٹو نے کہاکہ مسلم لیگ نواز ختم ہوگئی ہے اور نوازشریف سیاست سے باہر ہوگئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب مسلم لیگ ش آگئی ہے اور اسی لیے انتخابات میں ہمارا مقابلہ مسلم لیگ ش اور پی ٹی آئی سے ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے چکے ہیں لیکن میٹرو کے علاوہ انہوں نےکیا کیا؟ جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بے شمار انقلابی کام کیے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv