لاہور (ویب ڈیسک )کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو بلے بازوں کے لیے سازگار کھیل کہا جاتا ہے لیکن وہیں پر حیران کن بات یہ ہے کہ اس فارمیٹ میں فاسٹ بولرز کی بجائے سپنرز راج کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بولرز کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست دس بولرز میں سے آٹھ سپنرز ہیں، جبکہ صرف دو ہی ایسے فاسٹ بولرز ہیں جو ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہونے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔اس کے علاوہ حالیہ رینکنگ میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفہرست سات بولروں میں سے چھ رِسٹ سپنر یا لیگ سپنرز ہیں۔