تازہ تر ین

نوازشریف پر جوتا پھینکنے والوں کی ضمانت منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئیں۔ جامعیہ نعیمیہ لاہور میں ایک تقریب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں جب کہ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض ملزمان کی ضمانتیں منظورکیں۔جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب کے دوران نوازشریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کے بعد ملزم ساجد ، منور اورعبدالغفور کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا تھا تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv