تازہ تر ین

فاروق ستار کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت ۔۔؟تصاویر وائرل

کراچی(ویب ڈیسک) قائد اعظم محمد علی جناح ایئر پورٹ کے انٹر نیشنل لاو¿نج میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں شخصیات نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بیرون ملک روانگی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ایئرپورٹ لاونج میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد مصطفی کمال سعودی عرب جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار اہلیہ کے ہمراہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv