تازہ تر ین

نیب نے مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی

اسلام آباد(این این آئی)نیب نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ¾سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ انعام الرحیم نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی کا الزام لگاکر نیب سے تحقیقات کی درخواست کی تھی تاہم نیب نے ابتدا میں یہ درخواست مسترد کردی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو سابق صدر کےخلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا جس کے بعد شکایت کنندہ نے نیب کو ایک بار پھر خط لکھا جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے شکایت کنندہ سے سابق صدر کے خلاف شواہد مانگ لیے ہیں جن کی بنا پر کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv