تازہ تر ین

کمشنر کراچی کا سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک )کمشنر کراچی نے آخر کار سرکاری قیمت پر دودھ فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کے احکامات جاری کر دیے۔دودھ سرکاری قیمت 85 روپے فی لیٹر پر فروخت نہ کرنے والے دکانداروں اور مہنگا دودھ سپلائی کرنے والے ہول سیلرز کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک دودھ زیادہ قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور کمشنر کراچی دودھ فروشوں کے سامنے بالکل بے بس نظر آرہے ہیں جبکہ شہر میں دودھ فروشوں کی من مانیاں برقرار ہیں۔ دودھ فروشوں کی من مانیاں، قیمت 100 روپے لیٹر کردیتاہم اب کمشنر کراچی نے دودھ کی 85 روپے لیٹر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں اور ہول سیلرز کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔دوسری جانب اسٹاک بڑھنے پر دکانداروں نے دکانیں تو کھول دی ہیں لیکن بیشتر علاقوں میں دودھ فی لیٹر 95 سے 100 روپے لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت پر دودھ کہیں نہیں مل رہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کا مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون صرف ہدایت یا نوٹیفیکشن تک محدود نہیں رہنا چائیے اس کا فائدہ بھی نظر آنا چائیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv