تازہ تر ین

2018 کا الیکشن جیت کر پاکستان میں انقلاب لائیں گے، عمران خان

فیصل آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات جیت کر ملک میں انقلاب لائیں گے۔فیصل ا?باد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تھوڑے سے لٹیرے ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے اور جب ملک کی قیادت میں ڈاکو بیٹھے ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیسے لوٹنے والوں کیخلاف جب عدالت حکم دے تو کہتے ہیں مجھےکیوں نکالا، وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جس کا وزیر خزانہ ملک کو لوٹ کر باہر چلا گیا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے اور نوجوانوں کے جنون سے بڑے بڑے ڈاکوو¿ں کو شکست دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا جیسی پولیس یورپ میں نہیں ملے گی جب کہ کے پی کے کی پولیس قانون کے مطابق چلتی ہے اور وزیراعلیٰ سے حکم نہیں لیتی، خیبر پختو نخوا پولیس جیسا نظام سندھ اور پنجاب میں لے کر آئیں گے۔اہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن جیت کر پاکستان میں انقلاب لائیں گے، عمران خان ا?ج تک کسی کے سامنے جھکا ہے نہ قوم کو جھکنے دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنائ اللہ تمہیں مونچھوں سے پکڑ کر جیل لے کر جاو¿ں گا اور عابد شیر علی نواز شریف اور شہباز شریف کا چمچہ ہے، جن کے چند مہینے رہ گئے ہیں، سب چمچوں کو جیل میں لیکر جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv