تازہ تر ین

کوشش رہی آئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہ کروں، رضاربانی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹ چیئرمین رضاربانی نے اپنے الوداعی خطاب میں قائد ایوان اور حزب اختلاف سمیت تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوشش رہی کہ آخری 3 سال میں اصولوں اور آئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہ کروں۔رضاربانی نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ بھٹو کی لیگیسی تھی کہ اپنی گردن کٹا دو لیکن اصولوں پر سودے بازی نہ کرو۔سبکدوش ہونے والے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ میری خواہش رہی کہ وہ اسپیکرز جنھوں نے بادشاہ کے سامنے سر کٹوادیا لیکن پارلیمان کی بالادستی پر سمجھوتا نہ کیا ان کی فہرست میں میرا بھی نام شامل ہو جائے۔انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے کئی قواعد میں ترمیم کی کیونکہ منصب آنے جانےوالی چیز ہوتی ہے لیکن آخر میں کردار اور اصول رہ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے زیادہ تر اختیارات ہاو¿س کے سپرد کیے، ہاو¿س بزنس کمیٹیوں کو بااختیار بنایا اور سینیٹ کی جو بھی ساکھ ہے وہ اس ایوان کی اجتماعی کاوش ہے۔رضاربانی نے کہا کہ قوانین کی بالادستی نہ کرتے توبڑی جنگ جیتنا ممکن نہیں ہوتا، پہلےہاو¿س اوسطاً دوسے ڈھائی گھنٹے چلتا تھا لیکن اب 4 سے 5 گھنٹےچلتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں رضا ربانی کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رضاربانی نے نواز شریف کی جانب سے کی گئی کئی غیر آئینی اقدامات پر کچھ نہیں کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv