تازہ تر ین

عمران خان سینیٹ الیکشن میں بھی ووٹ ڈالنے نہیں آئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قائد ایوان کے انتخاب کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ کاسٹ کرنے قومی اسمبلی نہیں آئے۔2013 کے انتخابات سے عمران خان بہت کم مواقع پرقومی اسمبلی میں آئے ہیں ، عوام کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے وہ تمام تر تنخواہیں اور مراعات حاصل کرتے ہیں لیکن وہ پارلیمنٹ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، نوازشریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے قائد ایوان کے لیے شیخ رشید کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا لیکن وہ انہیں بھی ووٹ دینے اسمبلی نہیں پہنچے اوراب سینیٹ کے انتخابات میں بھی انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، اس طرح پی ٹی آئی کے نامزد امیدواراپنے پارٹی سربراہ کے ہی ووٹ دے محروم رہ گئے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوریت پر بدنما داغ ہے جس کو دھونا پڑے گا، عمران خان کی کئی دیگر سیاسی مصروفیات ہیں، اس لئے وہ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کرکے وقت سے پہلے انتخابات کا انعقاد کرسکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv