تازہ تر ین

احد چیمہ کے نیب کو اہم راز افشاء، فواد حسن فواد ہوشیار ، شکنجہ تیار

لاہور (اپنے سٹاف ر پورٹر سے‘ چینل ۵ رپورٹ) کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے ا حد چیمہ کی تمام غیر منقولہ جائیداد اور بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کےا گےا ہے۔ نےب ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ا حد چیمہ کی تمام تر منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کامبےنہ طو ر پر ریکارڈ حاصل کر لیاہے جبکہ ٹیم آئندہ پیشی پر عدالت سے احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور پراپرٹی منجمد کرنے کی استدعا کرے گی ۔ ذرا ئع کے مطا بق احد چیمہ نے ایف بی آر کے روبرو خود کواندرو ن ملک اربوں روپے مالیت کی21 جائیدادوں کا مالک بیان کیا ہے۔وہ کوٹ مومن میں 20کنال زرعی اراضی،بھیک احمد یار حافظ آباد میں 134کنال12مرلہ اور 113کنال19مرلے زرعی اراضی کا مالک ہیں ۔لاہور کے کرباٹھ گاوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے تین کنال کے پلاٹ، لاہور کنٹونمنٹٹ میں4کروڑ روپے سے زائد مالیت کے8کنال کے پلاٹ احد چیمہ کی زیر ملکیت بتائے گئے ہیں۔موضع کرباٹھ میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی 28کنال16مرلے زرعی اراضی، موضع کرباٹھ میں ڈیرھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے تین کنال کے پلاٹ احد چیمہ کے ہیں۔ ماڈ ل ٹاون لاہور میں10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کنال اراضی،ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر D 70۔1 کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد کے بلاک ای میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا پلاٹ نمبر 71 احد چیمہ کی ملکیت ہے ۔بنک الفلاح ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈلاہو ر میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2پلاٹ۔سی ڈی اے اسلام آباد کے بلاک 143میں 50 لاکھ روپے زائد مالیت کے فلیٹ A1، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہل لاک ویواسلام آباد میں فلیٹ نمبر1004ڈی احد چیمہ کا ہے۔ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سکیم اسلام آباد میں لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ،فیدڑل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن (پی ایچ ایف)میں 50 لاکھ روپے سے زئد مالیت کے پلاٹ احد چیمہ کی زیر ملکیت ہے ۔احد چیمہ کی ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی اسکام آباد میں قسطوں پرلئے گئے پلاٹ، ایف جی ای ایچ ایف (G۔13)میں بھی قسطوں پر لیئے گئے ایک پلاٹ اور فیصل ریزیڈنشیا اسلام آباد میں قسطوں پر لیے گئے دو پلاٹس کے مالک ہےں،نیب نے آئندہ احد خان چیمہ کی تمام جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔نیب، 5مارچ کو نیب، احتساب عدالت کے روبرو احدچیمہ کی تمام جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے لیے کی درخواست کریگی،عدالتی منظوری کے بعد احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد منجمد کردیا جائیگا، نےب ذرا ئع نے یہ بھی د عوی ٰ کےا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف تسلی بخش ثبوت حا صل کر لئے گے ہیں جبکہ مزےد تفتےش کی جا ر ہی ہے جو 5ما ر چ کو احتساب عدا لت میں پےش کئے جا ئےں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv