تازہ تر ین

نیب کو رمضان شیخ کی تلاش اور وہ پی ایس ایل کا مستیوں میں گُم، تین سابق فوجی جنرل بھی ملوث

لاہور(ویب ڈیسک)نیب نے رائل پا م گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور کی غیر قا نونی لیز میں ملوث حسنین کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر رمضان شیخ کا نام ای سی ایل مین ڈالنے کی استدعا کی ہے لیکن رمضان شیخ دبئی میں بیٹھے پی ایس ایل کے میچز دیکھ رہے ہیں ،،پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم ملتان سلطان رمضان شیخ کے بڑے بھائی ایوب شیخ نے خرید رکھی ہے ملتان سلطان کی مالیت 42 ملین ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں چار ارب بیس کروڑ سے زیادہ بنتا ہے ،،ملتان سلطان خریدنے والے حسنین کنسٹرکشن کے ڈائریکٹر رمضان شیخ ہی ہیں جنہوں نے ایک بار پھر روایتی کاریگری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو اپنے بڑے بھائی شیخ ایوب کے نام سے رجسٹر کرا دیا ہے ،،رمضان اور ایوب شیخ دبئی میںبیٹھ کر اپنی ٹیم ملتان سلطان کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں انہیں نیب ڈھونڈتی پھر رہی ہے ،،رمضان شیخ نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی غیر قانونی لیز کی مد میں قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا تھا اور وہی پیسے اب ملتان سلطان میں انویسٹ کر دیے ہیں ،، ملتان سلطان کے حوالے سے میچ فکسنگ کی بھی اطلاعات ہیں جن کے پیچھے رمضان شیخ اور ایوب شیخ کا ہاتھ ہو سکتا ہے ،،نیب نے سابق جی ایم ریلویز جنرل ریٹائرڈ حامد حسن کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی ۔درخواست کی ہے ،،حامد حسن پر الزام ہے کہ انہوں نے رائل پام کی غیر قانونی لیز میں رمضان شیخ کی مدد کی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv