تازہ تر ین

اہم ترین شخصیت کی غیر موجودگی کے باوجود ن لیگ کی قائمقام صدارت کا تاج شہباز شریف کے سرپہ سج گیا

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ شہبازشریف کو قائم مقام پارٹی صدر بنانے کی منظوری دے دی۔سپریم کورٹ نے 21 فروری کو انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کرسکتا۔مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا 180 ایچ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں ہورہا ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز اور دیگر مرکزی رہنما شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی صدر کے نام پر مشاورت کی گئی اور اس دوران میاں نوازشریف نے پارٹی صدارت کے لیے شہبازشریف کا نام تجویز دیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ شہبازشریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دیدی اور اس کا باقاعدہ اعلان (ن) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کیا۔ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 45 روز کے اندر بلایا جائے گا جس میں شہبازشریف کو مستقل صدر بنانے کی منظوری لی جائے گی۔سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف کو پارٹی صدر بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کرچکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور سی ای سی کے رکن چوہدری نثار اسلام آباد میں موجود ہیں اور وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv