تازہ تر ین

چئیرمین ایگزیکٹ کی عدم حاضری پر عدالت برہم ، وکیل کو کھری کھری سنا دیں

کراچی(ویب ڈیسک )منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین ایگزیکٹ اور دیگر کی بریت کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی اپیل پر سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ کراچی کی ضلعی عدالت نے اگست 2016 میں منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا، جس کے خلاف ایف آئی اے نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شعیب شیخ اور دیگر کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے استفسار کیا کہ ملزم شعیب شیخ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ایگزیکٹ کے وکیل امداد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ شعیب شیخ بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے۔جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شعیب شیخ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلیا۔عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر شعیب شیخ کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv