تازہ تر ین

پی ٹی آئی مشکل میں ، کپتان سمیت اہم رہنماﺅں کو نوٹسز نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لودھراں میں ضمنی انتخابات کے جلسہ سے خطاب پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سمیت متعلقہ چار اراکین قومی اسمبلی کونوٹسز جاری کر دیئے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے-154 لودھراں میں جہانگیرترین کے بیٹے تحریک انصاف کے امیدوارعلی ترین کو طلب کرلیا ہے۔ شاہ محمود قریشی، شیخ رشیداحمد اور مراد سعید نے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔ہفتہ کو ای سی پی سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احکامات کے باوجود جلسہ کرکے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ہونے والے جلسے میں عمران خان سمیت پارٹی کی سینیئر قیادت نے شرکت کی تھی۔ ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین امید وار ہیں جن کو الیکشن کمیشن نے آج 11 فروری کو ضلعی الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ای سی پی کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی عمران خان شاہ محمود قریشی، شیخ رشیداحمد اور مراد سعید کی کی شرکت کا نوٹس لیا ہے واضح رہے کہ ای سی پی نے عمران خان کو جلسے میں شرکت سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ رکن اسمبلی ضمنی انتخاب کی مہم میں شرکت نہیں کرسکتا ہے تاہم عمران خان کے علاوہ شیخ رشید اور دیگر نے نہ صرف جلسے میں شرکت کی بلکہ حکومت سمیت مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف دھواں دھار تقاریر کیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv