تازہ تر ین

سینٹ الیکشن ، ہر صوبے کا الگ ریٹ ۔۔۔ حقائق سے پردہ چاک

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے ہر صوبے کے الگ ہی ریٹہیں بلوچستان میں سیٹ ایک ارب روپے جبکہ عمران خان کو خیبر پختونخوہا سے سیٹ کے لئے 40کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم میں چپقلش کے باعث پیپلز پارٹی سینٹ میں بازی لے جائے گی۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جذبات میں آکر قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفے دینے کا فیصلہ نہیں کیا تھا بلکہ مجھے امید تھی میرے بعد تحریک انصاف بھی استعفے پیش کر دے گی۔ مجھے کسی کا خوف نہیں تھا اور پنڈی میں نہ ہی کوئی ضمنی الیکشن کا ڈر تھا کہ مقابلہ کرنا پڑ جائے گا۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ تین دن رہ گئے ہیں دفعہ کرو استعفیٰ نہ دو تب میری عقل کو بات لگی۔ پتہ نہیں آئندہ دو ماہ کے بعد ملک میں الیکشن ہوں گے یا سلیکشن بد تمیز انسان ہر صبح اداروں کو گالیاں دے رہا ہے اور ملک کا وزیراعظم عدلیہ کے فیصلے ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بات کرتا ہے۔ نواز شریف اور مودی ایک انٹرنیشنل ایجنڈے پر کام کرر ہے ہیں کشمیر جا کر مودی کا نام تک نہیں لیا۔ یہ پاک فوج کو توڑنا چاہتے ہیں۔ فوج جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف کو نواز شریف بنانے میں میرا بہت بڑا رول ہے۔ میں نے سات سال جیل میں گزارے نواز شریف کے پاس پیسہ تھا۔ لوگوں کو شہرت چاہیئے میڈیا میں آکر ہم سیاست دان اپنی اوقات بھول گئے ہیں۔ دبئی سے عمران خان کو کے پی کے سے سینٹ کی سیٹ کے لئے 40کروڑ روپے کی آفر کی ہے۔ ہر صوبے ک اسینیٹ کی سیٹ کے لئے الگ ریٹ ہے۔ بلوچستان میں ایک ارب روپے کا ریٹ چل رہا ہے سینٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی زیادہ سیٹیں حاصل کر لے گی۔ رضا ربانی نواز شریف کو سپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں ضیاءالحق ہاتھ پکڑ کر لے کر آئے اور میں ان کے ساتھ ہوتا تھا۔ جب نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے ایک جنرل صاحب باوردی ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرتے تھے فوج نے اب تک نالائق سیاست دان کی سپورٹ کی ہے۔ اچھا نمائندہ فوج آج تک نہیں لا سکی۔ جمالی صاحب ایک ووٹ سے وزیراعظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیس کا فیصلہ تین مار کو آ رہا ہے۔ دیکھنا ہوگا جج صاحب ریٹائر ہوں گے یا ان کی مدت میں اضافہ ہو گا۔ نواز شریف کیس میں بچ نہیں سکتے۔ آرٹیکل62ون ایف کے تحت نواز شریف تاحیات نا اہل ہوں گے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv