تازہ تر ین

بچوں کی فحش ویڈیوزکے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان میں چلائلڈ پورنوگرافی کرنےوالے گروہ سرگرم ہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کے چار کیسز رجسٹرڈ ہیں جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس حوالے سے ملوث گروہ موجود ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف شکایات بیرون ملک سے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ چار کیسز کے علاوہ چار دیگر انکوائریاں بھی جاری ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی گروہوں کے ممبر ہیں جو پڑھے لکھے اور انگریزی زبان میں گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکسان میں ایسے گروہوں میں مڈل اور اپر مڈل کلاس کے لوگ شامل ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے گروہوں سے منسلک افراد کے بینک اکاﺅنٹس کی تحقیقات جاری ہے۔ یادرہے کہ دو روز قبل ایف آئی اے نے بچوں سے زیادتی اور بچوں کی فحش ویڈیوز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دو رکنی تفتیشی ٹیم بناکر ملک بھر کے دفاتر کو خط لکھاتھا۔ اس سے قبل بچوں کی ممنوعہ فلمیں انٹرنیٹ پر دوسرے ممالک اپ لوڈ کرنے والے الیکٹریکل انجینئر کو ایف آئی اے نے جھنگ سے گرفتار کیاتھا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv