تازہ تر ین
sugar

شوگر مالکان کا گٹھ جوڑ،حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

کوٹ رادھا کشن (نیااخبار رپورٹ) شوگر ملز مالکان کا گٹھ جوڑ‘ کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگیں۔ گنا 180کی بجائے 135سے 142تک خریدا جا رہا ہے۔ مکہ شوگر ملز رائیونڈ‘ عبداللہ شوگر مل حجرہ روڈ اور پتوکی شوگر مل کا ایکا‘ حکومتی حکم ہوا میں۔ کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان‘ اوسط پیداوار بھی کم‘ خرچہ زیادہ‘ آئندہ گنا کاشت نہ کرنے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق کوٹ رادھا کشن‘ چھانگامانگا‘ چونیاں‘ کھڈیاں‘ کنگن پور اور گردونواح کے سینکڑوں دیہاتوں کے ہزاروں کسانوں کااحتجاج‘ وزیراعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ کرنے کا اعلان۔ برکی چک نمبر 16‘ چک نمبر 17‘ چک نمبر 18‘ چک نمبر 15‘ محمدی پور‘ گنجن سنگھ والا‘ پٹی دیال سنگھ‘ مقام‘ بوڑھ سنگھ‘ میاں والا گھاٹ‘ ارزانی پور‘ جنڈ والا‘ بھولے آصل اور دیگر سینکڑوں دیہاتوں کے کاشتکار سراپا احتجاج۔ مجبور کسان قیمتی گنا 140روپے من بیچنے پر مجبور۔ کسانوں نے ”نیااخبار“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حکومتی حکم کے مطابق پورے ملک میں گنا کی قیمت 180روپے من مقرر ہے جبکہ ملز مالکان 140روپے خرید رہے ہیں۔ نقد ادائیگی چاہئے تو 140اور اگر ادھار دو گے تو 180روپے ملیں گے۔ محمد انور گجر‘ محمد رفیق گجر‘ ساجد مہر‘ شاہد محمود‘ نمبردار عبدالغفار‘ محمدعلی نمبردار‘ محمد اشفاق ڈوگر‘ نذیر ارائیں‘ نکو ارائیں‘ منشا ارائیں اور عبدالستار بھٹی نے کہا ہے کہ ملز مالکان اپنے ملازمین کے ذریعے سادہ چٹ پر ادائیگیاں کر رہے ہیں جبکہ CPRپر اندراج 180روپے کیا جا رہا ہے۔ کسی قسم کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ وزیراعلیٰ اس بدمعاشی کا نوٹس لیں اور کسانوں کو ظلم سے بچایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv