تازہ تر ین
election

اشتہاری الیکشن لڑ سکتا ہے یا نہیں ،الیکشن کمیشن کا نیا امتحان

لاہور (ملک خےام رفےق سے)اشتہاری ملزم سینیٹ الیکشن لڑ سکتا ہے یا نہیں الیکشن کمیشن بھی مخمصے میں پڑگیا۔ احتساب عدالت سے اشتہاری ملزم قرار دیئے جانے والے سابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی طرف سے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے پر ریٹرننگ افسر کے لیے مشکل پیدا ہوگئی۔تفصےلات کے مطابق نااہل نواز شریف کے قریبی عزیز اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک با رپھر سے سینیٹ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔اور انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے کاغذات نامزدگی وصول پالئے ہیں۔لیکن وہ الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ سکروٹنی کے عمل کے دوران ہوگا۔بیماری کا بہانہ بنا کر ناجائز اثاثوں اور کرپشن کے مقدمے کا سامنا کرنے سے کترانے اور ملک واپس نہ آنے والے اسحاق ڈار کواحتساب عدالت 11دسمبر 2017 ءکواشتہاری قرار دے چکی ہے۔ایسے میں ان کی اہلیت اور نااہلیت پر الیکشن کمیشن بھی مخمصے کا شکار ہے اور ریٹرننگ افسر پنجاب شریف اللہ کے لیے نئی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔شریف اللہ کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ آئین کے آرٹیکل 62اور آرٹیکل 63میں ممبر پارلیمنٹ کی اہلیت اور نااہلیت بیان کی گئی ہے۔ ضمانت یا مقدمے کا سامناکئے بغیر اشتہاری ملزم الیکشن نہیں لڑ سکتا۔اور الیکشن کمیشن کی طرف سے اسحاق ڈار کے کاغذات کی منظوری ایک نظیر ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv