تازہ تر ین

وزیراعظم کی دھواں دار تقریر ، کشمیریوں کے ہم آواز بن گئے

مظفرآباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں، کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے اور اہل پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہر حربہ آزمالیا لیکن کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی شمع لے کر آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھاکشمیر کے مسئلے پر کبھی دو رائے نہیں رہی، کشمیر کے لیے ہم 70 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج اور کشمیری بہن بھائی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر قربانیاں دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن کشمیر کے معاملے پر اکٹھے رہنا چاہیے، اگر ہم بٹے رہے تو نقصان ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحد ہونے سے کشمیر کا معاملہ آگے بڑھے گا۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بنکرز کی تعمیر کے لیے حکومت پاکستان فنڈ فراہم کرے گی۔آخر میں وزیراعظم نے سیاسی، سفارتی اور ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ سیاسی اختلافات دور رکھ کر اکھٹے رہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv