تازہ تر ین

غر یب کیلئے موت سستی ۔۔۔ادویات مہنگی

اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کابینہ کی منظوری کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ ادویات کی قیمتو ں میں سالانہ اضافے کے باضابطہ احکامات جاری کردیئے ۔ ڈائریکٹر ڈرگ پرائس اما ن اللہ کے جاری کردہ احکاما ت کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد شیڈول ادویات کی قیمتو ں میں 2.08فیصد ، نان شیڈول ادویا ت کی قیمتوں میں 2.91 فیصد اور پانچ روپے سے کم قیمت ادویات کی قیمت میں 4.16فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ۔ احکاما ت کے مطابق ایسی ادویات جو سالانہ اضافہ کے بعد کم قیمت ادویات کی حدود سے نکل جائیں گی ان کو آئندہ سالانہ اضافہ شیڈول اور نا ن شیڈ ول ادویات کے مطابق دیا جائے گا۔ڈائریکٹر پرائس امان اللہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پالیسی 2015 ءکے مطابق کنزیومر انڈکس پرائس کی سالانہ شرح کے مطابق دیا گیاہے ۔اضافہ کااطلاق عدالت میں قیمتوں میں اضافہ کیلئے دائر مقدمات پر نہیں ہوگا اور مذکورہ اضافہ کا اطلاق مذکورہ مقدمات کے فیصلہ کے بعد کیا جائے گا ۔ احکامات کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے 15دن کے اندر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو رپورٹ بھجوائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv