تازہ تر ین
mqm pakistan

ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن بحال ہوگی یا نہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی پارٹی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے 13 سیاسی جماعتوں کو مطلوبہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر لاء نے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اب سینیٹ انتخابات میں اپنے پارٹی نشان پر حصہ لے سکے گی۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 13 سیاسی جماعتوں کو تمام مطلوبہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔اس سے قبل سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل فروغ نسیم کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ پاکستان مخالف لوگوں کو ہم نے پارٹی سے خارج کیا اور ایم کیو ایم پاکستان پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے قائد کو پارٹی سے خارج کیا۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ جو حقیقی سیاسی جماعت نہیں ان کی رجسٹریشن ختم کر کے آپ نے اچھا کیا لیکن 11 جنوری کو آرڈر میرٹ پر جاری نہیں کیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سماعت کے دوران کہا کہ سیینٹ کے الیکشن ہونے والے ہیں جس کے لئے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے جمع ہونا ہیں، کمیشن سے استدعا ہے کہ کوئی شارٹ آرڈر جاری کردیں بصورت دیگر کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ نہیں دے سکوں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv