تازہ تر ین

مو نس الہی اور علیم خان کے خلاف نیب کا شکنجہ تیار

لاہور (نیااخبار رپورٹ) نیب نے آف شور کمپنیوں کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ (ق) کے مونس الٰہی کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ہے اور ان دونوں کو تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔ نیب لاہور کے ذرائع کے مطابق علیم خان کو آج 29جنوری بروز پیر جبکہ مونس الٰہی کو بروز منگل 30جنوری کو صبح 10بجے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب لاہور نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے بیرون ملک ترسیلات اور آف شور کمپنیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد عبدالعلیم خان اور مونس الٰہی کو طلب کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وہ نیب کی طلبی پر خود پیش ہوں گے۔ ملکی اداروں سے نہ پہلے کچھ پردہ داری کی اور نہ اب کچھ چھپا رکھا ہے۔ جس کمپنی کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے وہ 10برس سے ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہے۔ نیب جو ریکارڈ مانگے گا اسے مہیا کیا جائے گا۔
گھیرا تنگ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv