تازہ تر ین

745پولیس مقابلے ،444افراد قتل ،انکاﺅنٹرسپےشلسٹ بارے خوفناک انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک )کپڑوں کے تاجر نقیب اللہ کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیدیا جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ راو¿ انوار نے 745 پولیس مقابلے کئے جن میں 444 افراد کو قتل کیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنائ اللہ عباسی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے ا?ئی کہ بادی النظر میں پولیس مقابلہ جعلی تھا، نقیب اللہ کو 3 جنوری 2018 کو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر چائے کے ہوٹل سے دو دوستوں کیساتھ حراست میں لیا گیا۔ نقیب اللہ، حضرت علی اور قاسم کو اٹھانے کے بعد انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حضرت علی اور قاسم کو 6 جنوری کو چھوڑ دیا گیا، تاہم نقیب اللہ کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کیا جاتا رہا، 13 جنوری کو نقیب اللہ کو طے شدہ مقابلے میں قتل کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv