تازہ تر ین

کمسن بچوں کی غیر اخلاقی فلمیں بنا کر یورپ بھجوانے کا انکشاف

سرگودھا (محمد کامران ملک سے) سرگودھا میں کمسن بچوں کی غیراخلاقی وڈیو بنا کر دنیا بھر میں پھیلانے والے گرفتار ملزم سعادت حسن منٹوکیس میں اہم انکشافات کے بعد ایف آئی اے نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا اس سلسلہ میں اس اسکینڈل میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرگودھا اور منڈی بہاولدین میں کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں ایف آئی اے کی طرف سے سرگودھا سے گرفتار ہونیوالے ملزم سعادت حسن منٹو نے ابتک کی تفتیش میں ساڑھے 6سو سے زائد ایسی ویڈیوز برآمد کرلی ہیں، جن میں پاکستانی کمسن بچوں کی غیر اخلاقی وڈیو شامل ہیں جو ملزم یورپین ممالک میں فروخت کرتا تھا، ملزم کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ کیمپوٹر سافٹ ویئر اور انٹر نیٹ کا ماسٹر تھا، جو ملکوال، بھلوال کے بعد سرگودھا میں بھی اپنا نیٹ ورک قائم کر کے یہ گھناونا کاروبار کر رہا تھا، جسے ایف آئی اے حکام نے کارپوریشن ٹاون سلانوالی روڈ کے ایک مکان سے گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار واسیع کردیا دوران تفتیش ملزم نے ساڑھے 6لاکھ سے زائد بچوں کی غیراخلاقی اور ہراساں کرنے والی بہناک وڈیوز برآمد کرائی اور اس گھناونے کاروبار میں سرگودھا سے تین بھلوال سے دو اور ملکوال، منڈی بہاوالدین میں چھ افراد کی نشاندہی کی جواس کے ساتھ یہ کاروبار کرتے تھے۔ جن کیخلاف ایف آئی اے نے کاروائی شروع کردی ہے، اس ضمن میںسرگودھا سے معتدد متاثرہ بچوں کے والدین کے بھی بیانات قلمبند کیے گئے، ذرائع کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی کمپیوٹر کے ماہر تھے جو سرگودھا میں مختلف سرکاری محکموں، اہم شخصیات اور مقامی پولیس کو آئی ٹی مہارت فراہم کرتے تھے، اس لیے اُنکے خلاف پولیس نے کاروائی نہیں کی تاہم ایف آئی اے کے چھاپے کہ بعد فیکٹری ایریا پولیس نے مکان کے مالک محمد سلطان اور سعادت حسن عرف منٹو وغیرہ کے خلاف غیر قانونی رہائش رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا ،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم سعادت حسن منٹو سلانوالی روڈ پر واقع کار پوریشن ٹاﺅن میں کرائے کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھا ، جس نے اپنے ساتھی توقیر اور طاہر وغیرہ کے ساتھ یہ گھناونا دھندہ کر رہاتھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv