تازہ تر ین

55 سال بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ،انڈونیشیا کے صدرنے پا کستانیوں کے د ل جیت لئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صدر جوکوو دو دو نے کہا ہے کہ فوجی طاقت کے استعمال اور ہتھیاروں کی دوڑ سے تنازعات کا حل ممکن نہیں ہے، جمہوریت ہمارے لوگوں کے مفادات اور مسائل کا بہترین تحفظ ہے، جمہوریت فیصلہ سازی میں بھی اہم کردار کی حامل ہے، جمہوریت سے ہی انڈونیشیا میں معاشی نمو پانچ فیصد سے زائد اور مستحکم ہے,پاکستان اور انڈونیشیا کی دوستی نئی نئی قائم نہیں ہوئی ہے بلکہ ہم پاکستان کی اس لئے بھی قدر کرتے ہیں کیوں کہ پاکستان نے ہماری آزادی کی تحریک میں کردار ادا کیا، 17 اگست 1995ءکو انڈونیشیا کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے بابائے قوم قائداعظم کو انڈونیشیا کی جدوجہد آزادی کی حمایت پر انڈونیشیا کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدرجوکوو دو دو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مخاطب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، 1963ءمیں انڈونیشیا کے پہلے صدر ڈاکٹر احمد سوئیکارنو نے اس پارلیمنٹ سے پہلی بار خطاب کیا تھا اور آج 55 سال بعد جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر کو دوبارہ یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv