تازہ تر ین

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان چھا گیا ،خاتون مسلم رکن نے بڑا اعزاز نام کر لیا

پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیر بن گئیںخاتون وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اس سے قبل بھی برطانیہ میں کئی پاکستانی نژاد مسلمان سیاستدان برطانیہ کے کئی اہم سرکاری عہدوں پر تعینات ہونے کے اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔نصرت غنی سے قبل نومبر 2017 ءمیں پاکستانی نژاد شبنم چودھری سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی ایشیائی و خاتون سپرنڈنٹ بنی تھیں۔اسی طرح میئر لندن صادق خان بھی وہ پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان ہیں، جو دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک کے میئر منتخب ہوئے۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد نصرت غنی نے ٹوئیٹ کی کہ وہ پہلی مسلم خاتون وزیر بننے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔انہوں نے پہلی بار مسلمان خاتون وزیر کی حیثیت سے کامن آف ہاوس ڈسپیچ باکس میں اپنی تقریر کی ویڈیو بھی شیئرکی۔نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے، جو وہاں کی اہم ترین وزارتوں میں سے ایک ہے۔اگرچہ اس سے قبل بھی نصرت غنی حکومت کی مختلف معاملات پر بنی خصوصی کمیٹیوں میں بطور رکن کام کرچکی ہیں، تاہم انہیں پہلی بار وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔خیال رہے کہ 46 سالہ نصرت غنی کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا، جو کئی دہائیاں قبل برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔نصرت غنی ستمبر 1972 میں برطانیہ کی ریاست انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں، جہاں سے انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد برمنگھم سٹی یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی۔نصرت غنی نے سیاست میں آنے سے قبل مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا۔ نصرت غنی نے 2013 ءمیں سیاست میں انٹری دی اور انہوں نے 2015 ءکے عام انتخابات میں مشرقی سسیکس کے انتخابی حلقے ولیڈن سے کامیابی حاصل کی۔ وہ اس حلقے سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی بنیں۔نصرت غنی کا تعلق برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو سے ہے۔ ان کی بطور پہلی مسلم خاتون وزیر کی تقرری کو کئی برطانوی پارلیمنٹ ارکان نے خوش آئندہ قرار دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv