تازہ تر ین

وزارت داخلہ کا نیب کو صاف انکار وجہ جا ن کر سب حیران

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) احتساب عدالت نے نیب کو اعتراضات کا جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی جبکہ منجمد ہجویری اکاﺅنٹس بحال کرنے کی درخواست پر سماعت 24جنوری تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے حکم امتناع ختم ہونے کے بعد اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت شروع ہوتے ہی جج نے سوال کیا کہ عدالتی کارروائی پر جو حکم امتناع تھا اس کا کیا بنا؟ نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی مرکزی پٹیشن ہی خارج ہو گئی ہے‘ 28میں سے 10گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ جج نے کہا آئندہ سماعت پر زیادہ سے زیادہ گواہان کو بلایا جائے۔ عدالت نے نیب کو اسحاق ڈار کی جانب سے دائر اعتراضات کا جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے اسحاق ڈار کی منجمد ہجویری اکاﺅنٹس بحال کرنے کی درخواست پر سماعت 24جنوری تک ملتوی کی۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میںڈالنے سے انکار کر دیا۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست میں وزارت داخلہ کو بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قراردیا گیا ہے جس کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ ان کی گرفتاری یقینی بنائی جا سکے تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے احتساب عدالت کی جانب سے کوئی حکم نامہ موصول ہوا نہ ہی کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیا گیا جس کے تحت اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv