تازہ تر ین

کپتان کے بیان پر زرداری کی بھی دبنگ انڑی

لاہور (خبر نگار) سابق صدرآصف علی زرداری نے تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان کوحکومت اورپارلیمنٹ میں تمیزکرنےکامشورہ دےتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جاسکتی،حکومتی پالیسیوں پراعتراض کیاجاسکتاہے پارلیمنٹ کوبرا نہیں کہاجاسکتا۔ ان خےالات کااظہارسابق صدرآصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کواس میں ہونیوالی قانون سازی کی بنیادپرملعون نہیں کہاجاسکتاجس قانون سازی کی بنیادپرپارلیمنٹ کوبراکہاجارہاہے ا س میں تمام جماعتیں شامل تھیںجبکہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اس قانون سازی کا راستہ روکااور حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر بل پاس کرایا۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر اقدامات حکومت کے ہوتے ہیں پارلیمنٹ کے نہیں، پارلیمنٹ کے اندرایجنڈاحکومت یاارکان لےکرآتے ہیں، پارلیمنٹ خودایجنڈامقررنہیں کرتی۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جاسکتی، حکومتی پالیسیوں پراعتراض کیا جا سکتاہے پارلیمنٹ کوبرا نہیں کہا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ قانون میں کمزوری ہوتوکبھی بھی بہتربنایاجا سکتا ہے ،پارلیمنٹ کوگالی دینے کی نہیں بلکہ اسے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کواس قدرموثربنایا جائے کہ متنازع قوانین نہ بن سکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv