تازہ تر ین

کو ئٹہ پھر لہو لہان،نا معلو م افراد پھر سر گرم،انسداد پولیوٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق

کوئٹہ (ویب ڈیسک)شال کوٹ میں انسداد پولیوٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔انسداد پولیو مہم کی ٹیم بچوں کی ویکسی نیشن میں مصروف تھی کہ اسی اثنا میں نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔ جس کے نتیجے میں ایک ورکر خاتون موقع پرجاںبحق جب کہ دوسری زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ متعدد علاقوں میں انسداد پولیو مہم معطل ہوگئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv