تازہ تر ین

حکومت کے لیے ایک اور دھچکا

لاہور (سٹاف رپورٹر)آج مال روڈ پر ہونیوالے عوامی تحریک کے دھرنے میںصرف لاہور ڈویژن اے اور بی کے عہدیداران شرکت کر رہے ہیں ، جبکہ باقی ملک سے کارکنوں کی شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کے دھرنے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ،عوامی تحریک کے اندرونی ذرائع کے مطابق مال روڈ پر ہونیوالا دھرنا ملکی تا ریخ کا طویل دھرنا ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ کارکنوں کی جاری کی گئی ہدایات کے مطابق تحریک قصاص کی کامیابی کے لئے کارکن مال روڈ دھرنا کو زندگی کا آخری دھرنا سمجھ کر احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام کارکنوں کو 15روز کے راشن کاانتظام کرکے آنے کی ہدایت بھی کئی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگرحصوں سے کارکنوں کی شرکت کا فیصلہ دھرنے کے بعد شروع ہونیوالے راﺅنڈ ز میں کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ پر مستعفی ہونے کیلئے پنجاب حکومت پر مرحلہ واردباﺅ بڑھایا جائے گا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv