تازہ تر ین
khadim hussain rizvi

جیل بھرو تحریک،تحریک لبیک (یا رسول اللہ)نے تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کی دی گئی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد مذہبی جماعت نے 27جنوری سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ مذہبی جماعت کے مطالبات میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا استعفی، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو عوامی کرنا اور تحریک ختم نبوت میں مرنے والوں کو معاوضہ ادا کرنا شامل ہے۔ تحریک لبیک کے صدر اشرف آصف جلالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سے ان کی جماعت کے 100کارکنان 27جنوری کو پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ کے سامنے گرفتاری دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر 100کے قریب کارکنان مختلف شہروں سے اپنی گرفتاریاں دیتے رہیں گے جب تک پنجاب کے تمام جیل بھر نہیں جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہماری جماعت کے مطالبات کی منظوری کے کئی بار وعدے کیے تھے لیکن ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے حکومت کو بار بار ان کا وعدہ یاد دلایا اور ڈیڈ لائن کو مزید آگے بھی بڑھایا تھا لیکن اب معاملہ برداشت سے باہر ہے کیونکہ حکومت اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جیل بھرنے کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں ہے اور ہماری جماعت تحریک کے آغاز کے بعد بھی معاملے پر نظر رکھے گی اور اس حساب سے رد عمل بھی دیتی رہے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv