تازہ تر ین

شہباز شریف کی ایسی جگہ انڑی کہ سب حیران

لاہور (پ ر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف میوہسپتال کے نو تعمیر شدہ سرجیکل ٹاور کے اچانک دورے پر پہنچے تو سٹاف اور ڈاکٹرز انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی سٹاف سے گھل مل کرباتیں کرتے رہے۔ ڈاکٹرز نے وزیر اعلی کو پرجوش انداز میں میوہسپتال میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر اعلی نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے مصافحہ بھی کیا۔ بریفنگ کے دوران وزیر اعلی کو بتایاگیا کہ برن یونٹ میں نرسیں بہت پروفیشنل اور اچھے انداز سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں تو انہوں نے تالیاں بجا کر داد دی۔ وزیر اعلی ہسپتال کے دورے کے بعد باہر نکلے تو سڑک پر سینکڑوں افراد جمع ہو چکے تھے ۔ وزیر اعلی گاڑی سے اتر کر سامنے آئے اور ہاتھ ہلاکر نعروں کا جواب دیا۔ وزیر اعلی میوہسپتال سے فیروز پور روڈ کے راستے روانہ ہوئے تو راستے میں پرجوش نوجوان وزیر اعلی کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے اور موبائل سے ویڈیو بناتے رہے۔ وزیر اعلی نے نوتعمیر شدہ سرجیکل ٹاور کے منصوبے کو بروقت اور بہترین انداز میں مکمل کرنے پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری سپیشلائزڈاینڈ میڈیکل ہیلتھ کیئر نجم شاہ کی کاوشوں کو سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv